Thursday, February 1, 2018
4 سیب کا روزانہ استعمال سے لازوال فائدے
سیب ایک مشہور پھل ہے ویسے تو دنیا میں سیب کی ڈیڑھ سو اقسام ہیں جو ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔مزاج کے حوالے سے سیب تین قسم کا ہوتا ہے۔ترش سیب اِسکا مزاج سرد خشک ہے،میٹھا سیب اسکا مزاج گرم خشک ہے،پھیکا سیب اسکا مزاج سردتر ہوتا ہے۔سیب ایک نہایت صحت اور طاقت بخش غذا ہے ایک سیب میں ایک سو کیلوریز ہوتی ہیں۔سیب کا ذکر قدیم مذہبی کتابوں میں بھی ملتا ہے۔دنیا میں یہ سب سے پہلے بحیرہ مردار اور بحیرہ کیپسین کے درمیان کاکس نامی مقام پر پیدا ہوتا تھا۔اہلِ رُوم اسکا بیج برطانیہ لے گئے پھر برطانیہ سے امریکہ لایا گیاآج کل اسکی پیداوار دنیا کے ان تمام حصوں میں ہو رہی ہے جہاں نہ ذیادہ سردی ہوتی ہے نہ زیادہ گرمی۔دوسری جنگِ عظیم کے بعد اسکی پیداوار بہت بڑھ گئی۔فرانس ،جرمنی،اٹلی اورامریکا میں سیب سب سے زیادہ پیدا ہوتا ہے،دنیا میں اسکی سالانہ تجارت چار کروڑ من ہے اٹلی سب سے زیادہ برآمد کرتا ہے اور مغربی جرمنی سب سے زیادہ درآمد کرتا ہے
تازہ سیب میں چوراسی فیصد پانی ہوتا ہے اور باقی ٹھوس۔اس میں زیادہ تر کھانڈ اور پروٹین ہوتا ہے سیب میں فاسفورس تمام پھلوں اور سبزیوں کی نسبت زیادہ پایا جاتا ہے،سیب کا چھلکا اُتار دینے سے ایک قیمتی جزو پھینک دینے کے مترادف ہے اس لیے اسکا چھلکا ضائع نہ کیا جائے
سیب کے متواتر استعمال سے صحت وشباب کو چار چاند لگ جاتے ہیں روزانہ صبح خالی پیٹ تین سے چار سیب کھاکر اُوپر سے دودھ پینے سے صحت قابلِرشک ہو جاتی ہے۔جِلد کا رنگ سُرخ وسفید ہو جاتا ہے۔جسم کی تمام کمزوریاں ختم ہو جاتی ہیں۔سیب معدہ میں جا کرپیپین کو تیز کرتا ہے اور ہاضمہ میں مدد دیتا ہے۔خالی معدہ سیب کھانا بھوک بڑہاتا ہے۔رات کو سوتے وقت اور صبح خالی پیٹ سیب کھانادائمی قبض کو ختم کرتا ہے۔سیب کھانے سے جسم سے سستی ختم اور چستی آتی ہے۔معدہ اور جگر کے افعال تیز ہو جاتے ہیں جس سے لازمی طور پر جسمِ بدنی میں اضافہ ہوتا ہے سیب میں فاسفورس کی موجودگی دماغی کام کرنے والوں کے لیے خداداد نعمت ہے۔سیب میں فولاد کا جزو پایا جاتا ہے جسکی وجہ سے یہ خون کے سُرخ ذرات میں اضافہ کرتا ہے۔دل کی طاقت کے لیے سیب دنیا کی قیمتی ترین ادویات سے افضل ہے۔دل کی کمزوری والے حضرات سیب کا مربہ استعمال کریں۔گُردوں کو صاف کرنا بھی سیب کا فعل ہے۔سیب میں قدرت نے بے پناہ خوبیاں رکھی ہیں ۔سیب کو چھلکے کے ساتھ کھائیں اگر سیب کا جوس بنا کر استعمال کریں گے تو ایک تحقیق کے مطابق وہ ایک چینی والے مشروب سے زیادہ افادیت نہیں رکھتا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
سنگترہ کا استعمال اور اس کے فوائد
دل Heart اور Stomach معدہ کو قوت بخشتا ہے خون اور صفرا کی تیزی کو ساکن کرتا ہے۔ پیاس بجھاتا ہے ۔ جگر کی سوزش کو دور کرتا ہے۔ وباء کی زہر ...
-
سیب ایک مشہور پھل ہے ویسے تو دنیا میں سیب کی ڈیڑھ سو اقسام ہیں جو ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔مزاج کے حوالے سے سیب تین قسم کا ہوتا ہے۔ترش سیب اِ...
-
پتھر والی چکی سے پسے ہوئے آٹے کا چھان محفوظ رکھیں ۔ پتی کی جگہ اس کی چاے بناکر استعمال کرے بہت اعلیٰ نسخہ ہے فوائد سپرمز زیادہ کرتا ہیں ا...
-
ﮐﯿﻞ ﻣﮩﺎﺳﮯ ﮐﯿﺎ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﺎ ﻋﻼﺝ ﭘﻤﭙﻞ ﯾﺎ ﮐﯿﻞ ﯾﺎ ﻣﮩﺎﺳﮯ ﻋﺎﻡ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﺳﮯ ﻟﮍﮐﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﻟﮍﮐﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﭼﮩﺮﻭﮞ ﭘﺮ ﻧﮑﻠﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺟﻮﺍﻧﯽ ﯾﺎ ﺷﺒﺎﺏ ﮐﯿﺂﻣﺪ ﮐ...

No comments:
Post a Comment