بیوٹی ٹپس
Friday, February 2, 2018
سنگترہ کا استعمال اور اس کے فوائد
دل
Heart اور Stomach معدہ کو قوت بخشتا ہے خون اور صفرا کی تیزی کو ساکن کرتا ہے۔ پیاس بجھاتا ہے ۔ جگر کی سوزش کو دور کرتا ہے۔ وباء کی زہر کو کاٹا ہے ۔ پیشاب جاری کرتا ہے۔
اس کو ہمیشہ کھانے کے 2 گھنٹے بعد کھانا اچھا ہوتا ہے اور کو نہ کھانا چاہئے ۔ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ 5 عدد کھا سکتے ہیں ۔زیادہ کھانے سے پٹھوں کو کمزور کرتا ہے ۔
پھٹی ہوئی ایڑیوں کا دیسی اور گھریلو علاج
اگر پاؤں کی ایڑیاں پھٹی ہوئی ہوں تو موم اور چھوٹے گوشت کی چربی برابر مقدار میں لے کر آگ پر پگھلائی
پاؤں
پاؤں کی تندرستی بھی خوبصورتی میں شامل ہے۔یاد رکھیے کے حسین قامت کے لیے پاؤں بھی حسین ہونے چاہیں۔موسم سرمامیں تو بند جوتے اور جرابیں پہنی جاتی ہیں۔اس لیے پاؤں محفوظ رہتے ہیں۔اور ان کی زیبائش کی ضرورت نہیں رہتی۔مگر موسم گرما میں چپلیں اور سینڈل وغیرہ پہنے جاتے ہیں جن میں پاؤں کھلے رہتے ہیں ایسے میں ان کی صفائی اور زیبائش کی طرف خاص توجہ دینی چاہیے۔اس سلسلے میں درج ذیل باتوں کا خاص خیال رکھیں۔
۱۔غسل کے دوران پاؤں میں صابن مل کر انہیں جھانویں سے صاف کریں۔
۲۔ایڑیوں کی صفائی پر خاص توجہ دیں۔
۳۔ہفتے میں ایک بار دوپہر کے وقت یا رات کو سونے سے پہلے پاؤں پر ویزلین کا لیپ کریں۔ایڑیوں پر ویزلین کا موٹا لیپ کریں۔لیپ اگر صبح کو کرے تو شام کو اور اگر رات کو کریں تو صبح کو پاؤں نیم گرم پانی سے دھوئیں اور پھر کھردرے تولیے سے اچھی طرح پاؤں رگڑیں۔
۴۔اگر پاؤں کی ایڑیاں پھٹی ہوئی ہوں تو موم اور چھوٹے گوشت کی چربی برابر مقدار میں لے کر آگ پر پگھلائیں،اور بیشتر اس کے ٹھنڈی ہوجائے،اسے چھری کی مدد سے ایڑیوں پر لگائیں اور جرابیں پہن لیں،یہ عمل رات کو سونے سے پہلے کریں۔
۵۔ہفتے میں ایک بار چلمچی میں نیم گرم پانی ڈالیں اس میں چائے کے دو چمچے نمک ملائیں۔اس پانی میں اپنے پاؤں دس منٹ تک بھگوئیں،پھر پاؤں کو جھانویں سے رگڑ کر صاف کریں،اس کے بعد صابن لگا کرجھانویں سے صاف کریں،پھر پاؤں کو ٹھنڈے پانی سے دھوئیں،پاؤں خشک کرکے کوئی لوشن،کریم،اسٹرنجنٹ یا یوڈی کلون لگائیں،اس سے تھکاوٹ دور ہوتی ہے۔
۶۔تنگ جوتوں سے پاؤں میں چھالے پڑجاتے ہیں۔ایسے جوتے پہننے سے گریز کریں۔پاؤں پر چھالا پر جائے تو سوئی سے چھالے کو چھید کر مواد نکال دیں،اب ڈیٹول یا کسی اور جراثیم کش محلول میں روئی بھگو کر اسے صاف کریں اوپر بورک پاؤڈر چھڑک دیں۔
۷۔اگرا ٓپ کے پاؤں میں پسینہ آتا ہے تو جوتا پہننے سے پہلے پاؤں کے تلووں پر پسی ہوئی پھٹکری ملیں،اس مقصد کے لیے بلاٹنگ پیپرکا تلا بھی جوتے میں رکھا جاسکتا ہے،لیکن یہ تلا روزانہ بدل دینا چاہیے۔
۸۔اگرپاؤں پر معمولی قسم کے گٹے پڑ جائیں تو جوتا پہننے سے پہلے ان پر ٹشو پیپر کا ٹکڑا تہہ کرکے رکھیں۔اس مقصد کے لیے کارن پیڈ(Corn Pad) بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
۹۔بعض اوقات پاؤں پر سردی یا دباؤ داغ یا لکیریں پڑجاتی ہیں۔اس کا علاج یہ ہے کہ پاؤں پر ملتانی مٹی کا لیپ کریں،بیس منٹ کے بعد پاؤں دھولیں،یہ عمل ہفتے میں تین بار کریں۔
۱۰۔اگر آپ کے پاؤں پر سفید کھردرا مادہ جما ہوا ہو تو اس کو کیوٹیکل ریموور(Cuticle Remover) سے اتار دیں۔
۱۱۔اپنے پاؤں کے ناخنوں کو نیل پالش سے پینٹ کریں۔اس سے پاؤں کا حسن دوبالا ہوجاتا ہے،مگر پاؤں کے ناخنوں پر پالش لگانے سے پہلے انگلیوں کے درمیانی روئی رکھیں تاکہ انگلیاں ایک دوسرے سے الگ ہوجائیں اور پالش ادھر اُدھر نہ لگے۔
۱۲۔اونچی ایڑی کا جوتا پہننے سے بدہضمی بے خوابی اور دانتوں کی کئی بیماریاں پیدا ہوجاتی ہیں،اس لیے اونچی ایڑی کے جوتے نہ پہنیں۔
۱۳۔اگر پاؤ ں میں بدبودار پسینہ آتا ہو اور جرابیں خراب ہوجاتی ہوں تو پوٹاشیم پر مینگنیٹ جسے پنکی بھی کہتے ہیں،گرم پانی میں ملا کر پاؤں دھویا کریں،
۱۴۔ہر ساتویں آٹھویں دن پاؤں کے ناخن بھی تراشتے رہنا چاہیے۔
Thursday, February 1, 2018
4 سیب کا روزانہ استعمال سے لازوال فائدے
سیب ایک مشہور پھل ہے ویسے تو دنیا میں سیب کی ڈیڑھ سو اقسام ہیں جو ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔مزاج کے حوالے سے سیب تین قسم کا ہوتا ہے۔ترش سیب اِسکا مزاج سرد خشک ہے،میٹھا سیب اسکا مزاج گرم خشک ہے،پھیکا سیب اسکا مزاج سردتر ہوتا ہے۔سیب ایک نہایت صحت اور طاقت بخش غذا ہے ایک سیب میں ایک سو کیلوریز ہوتی ہیں۔سیب کا ذکر قدیم مذہبی کتابوں میں بھی ملتا ہے۔دنیا میں یہ سب سے پہلے بحیرہ مردار اور بحیرہ کیپسین کے درمیان کاکس نامی مقام پر پیدا ہوتا تھا۔اہلِ رُوم اسکا بیج برطانیہ لے گئے پھر برطانیہ سے امریکہ لایا گیاآج کل اسکی پیداوار دنیا کے ان تمام حصوں میں ہو رہی ہے جہاں نہ ذیادہ سردی ہوتی ہے نہ زیادہ گرمی۔دوسری جنگِ عظیم کے بعد اسکی پیداوار بہت بڑھ گئی۔فرانس ،جرمنی،اٹلی اورامریکا میں سیب سب سے زیادہ پیدا ہوتا ہے،دنیا میں اسکی سالانہ تجارت چار کروڑ من ہے اٹلی سب سے زیادہ برآمد کرتا ہے اور مغربی جرمنی سب سے زیادہ درآمد کرتا ہے
تازہ سیب میں چوراسی فیصد پانی ہوتا ہے اور باقی ٹھوس۔اس میں زیادہ تر کھانڈ اور پروٹین ہوتا ہے سیب میں فاسفورس تمام پھلوں اور سبزیوں کی نسبت زیادہ پایا جاتا ہے،سیب کا چھلکا اُتار دینے سے ایک قیمتی جزو پھینک دینے کے مترادف ہے اس لیے اسکا چھلکا ضائع نہ کیا جائے
سیب کے متواتر استعمال سے صحت وشباب کو چار چاند لگ جاتے ہیں روزانہ صبح خالی پیٹ تین سے چار سیب کھاکر اُوپر سے دودھ پینے سے صحت قابلِرشک ہو جاتی ہے۔جِلد کا رنگ سُرخ وسفید ہو جاتا ہے۔جسم کی تمام کمزوریاں ختم ہو جاتی ہیں۔سیب معدہ میں جا کرپیپین کو تیز کرتا ہے اور ہاضمہ میں مدد دیتا ہے۔خالی معدہ سیب کھانا بھوک بڑہاتا ہے۔رات کو سوتے وقت اور صبح خالی پیٹ سیب کھانادائمی قبض کو ختم کرتا ہے۔سیب کھانے سے جسم سے سستی ختم اور چستی آتی ہے۔معدہ اور جگر کے افعال تیز ہو جاتے ہیں جس سے لازمی طور پر جسمِ بدنی میں اضافہ ہوتا ہے سیب میں فاسفورس کی موجودگی دماغی کام کرنے والوں کے لیے خداداد نعمت ہے۔سیب میں فولاد کا جزو پایا جاتا ہے جسکی وجہ سے یہ خون کے سُرخ ذرات میں اضافہ کرتا ہے۔دل کی طاقت کے لیے سیب دنیا کی قیمتی ترین ادویات سے افضل ہے۔دل کی کمزوری والے حضرات سیب کا مربہ استعمال کریں۔گُردوں کو صاف کرنا بھی سیب کا فعل ہے۔سیب میں قدرت نے بے پناہ خوبیاں رکھی ہیں ۔سیب کو چھلکے کے ساتھ کھائیں اگر سیب کا جوس بنا کر استعمال کریں گے تو ایک تحقیق کے مطابق وہ ایک چینی والے مشروب سے زیادہ افادیت نہیں رکھتا
Wednesday, January 31, 2018
بڑھتے پیٹ اور گیس کو کنٹرول کرنے کا آسان نسخہ
پیٹ کی گیس اور بڑھتے پیٹ کے امراض میں آئے روز آضافہ ہوتا جا رہا ہے اگر ہم ایک اس سادہ سے نسخے پر عمل کریں تو اس مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے
پانی ۔ 8 گلاس
گلِ یاسمین چائے ۔ 6 چائے کے چمچ
اجوائن دیسی ۔ 1 چائے کا چمچ
مالٹ سرکہ ۔ 1 چائے کا چمچ
دارچینی کا پاؤڈر ۔ 1 چٹکی
شہد ۔ حسب ذائقہ
کلونجی ۔ 1 چوتھائی چمچ
گلِ یاسمین چائے ، اجوائن اور سِرکہ پانی میں ڈال کر اچھی ظرح پکا لیں اور فریج میں رکھ لیں ۔ جب پینا ہو تو شہد ، دار چینی کا پاؤڈر اور کلونجی ڈال کر روزانہ 1 کپ پی لیں ۔ اس سے آپ کے پیٹ کی گیس کا مسئلہ دور ہو گا اس کے ساتھ ساتھ بڑھا ہوا پیٹ بھی کم ہو گا۔ کھانے کے بعد 15 منٹ چہل قدمی لازمی کریں ۔
نہار منہ چائے کافی کا استعمال نقصان یا فائدہ
اگر تو صبح اٹھتے ہی خالی پیٹ یا نہار منہ آپ چائے یا کافی پینے کے عادی ہیں تو یہ عادت انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق کچھ لوگوں کی یہ عادت ہوتی ہے کہ صبح اٹھتے ہی چائے یا کافی کی طلب پوری کرنا پسند کرتے ہیں۔
ایسے افراد کو یہ گرم مشروبات نہ صرف مزیدار لگتا ہے بلکہ وہ
اسے فائدہ مند بھی تصور کرتے ہیں لیکن حقیقت میں نہار منہ چائے کافی وغیرہ انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ عمل ہے۔
چائے اور کافی جسم اور دماغ پر کیا اثرات مرتب کرتے ہیں؟
بدقسمتی سے خالی پیٹ ان مشروبات کا استعمال صحت کے لیے منفی اثرات کا باعث بنتی ہے۔
جی ہاں نہار منہ چائے یا کافی کا استعمال چستی کا احساس ہی نہیں دلاتا بلکہ بیمار بھی کرسکتا ہے۔
ایک طبی تحقیق کے مطابق خالی پیٹ ان کیفین والے مشروبات کا استعمال آنتوں میں مسائل کا باعث بن سکتا ہے جبکہ ذہنی بے چینی کا عارضہ بھی لاحق ہوسکتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ مشروبات معدے میں ایسڈ کی پیدوار بڑھاتے ہیں اور یہ اضافی ایسڈ نظام ہاضمہ کے لیے مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔
اسی طرح یہ تیزابیت سینے میں جلن اور بدہضمی کا باعث بھی بنتی ہے جبکہ معدے کی لائننگ کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔
تحقیق کے مطابق اگر آپ ذہنی بے چینی کے عارضے کا شکار ہیں تو یہ گرم مشروبات اس حالت کو بھی بدترین بناسکتے ہیں۔
محققین کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ سب افراد کو یہ مسئلہ لاحق ہو، مگر یہ عادت بیشتر افراد کے لیے خطرہ ضرور بڑھا سکتی ہے۔
اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرمن میڈیکل جرنل میں شائع ہوئے۔
مرد و خواتین کے لیے نایاب تحفہ
پتھر والی چکی سے پسے ہوئے آٹے کا چھان محفوظ رکھیں ۔ پتی کی جگہ اس کی چاے بناکر استعمال کرے بہت اعلیٰ نسخہ ہے
فوائد سپرمز زیادہ کرتا ہیں
اعصابی کمزوری ختم ہوتی ہیں
ریڑھ کی ہڈی کو طاقتور بناتا ہے
علامہ مشرقی فرماتے ہیں
الله پاک نے اس میں بہت طاقت رکھی ہے سب سے چھوٹا فائدہ ایک نامرد کو مرد بنادیتا ہے بہت ہی اچھا نسخہ ہے عورتوں مردوں بچوں سب کے لئے فائدہ مند ہیں
میں نے کافی لوگوں کو استعمال کروایا ہے الله کی رحمت سے الله نے شفاء عطا فرمائی
منہ کی بدبو ختم کرنے کا آسان طریقہ
منہ کی بدبو اکثر الٹی سیدھی چیزیں کھانے اور منہ کی صفائی نہ کرنے سے پیدا ہوتی ہے جس کی وجہ سے اکثر اوقات لوگوں کے سامنے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے یہ ہمارے اعتماد کو بھی پست کر دیتی ہے۔
وہ خواتین اور مرد حضرات جو اپنے منہ کی بو کی وجہ سے پریشان ہیں اب انہیں مزید پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ آج ہم آپ کو ایسے طریقے بتائیں گے جن سے منہ کی بدبو آپ کے قریب بھی نہ آسکے گی۔
منہ کی بدبو کو دور کرنے کے لئے چھوٹی الائچی منہ میں رکھ لیا کریں اس سے بدبو دور ہوجاتی ہے۔
عرقِ گلاب میں لیموں نچوڑ کر اس سے غرارے کرنے سے منہ کی بدبو دور ہوجاتی ہے۔
پھولوں کی پتیوں کو دانتوں پر مسلنے سے بھی منہ کی بدبو ختم ہوجاتی ہے۔
سیب کھایا کریں !۔۔کیونکہ سیب قدرتی طور پر منہ کی صفائی کا فریضہ بھی انجام دیتا ہے۔
دار چینی کی چائے منہ اور سانسوں کو مہکائے رکھتی ہے اسی لئے روزانہ ایک کپ دار چینی کی چائے پی لیا کریں۔
دس سے بارہ نیم کے پتوں کو ایک گلاس پانی میں ابال لیں پھر ٹھنڈا ہونے پراس سے غرارا کرلیں اس کے باقائدہ استعمال سے منہ کی بدبو کا نشان بھی باقی نہیں رہتا۔
نیم گرم پانی میں نمک ملا کر غرارے کرنے سے بھی منہ کی بدبو ختم ہوجاتی ہے کیونکہ نمک میں پائے جانے والے عناصر منہ سے مردہ خلیوں کو نکال دیتے ہیں ۔
رات کو منہ صاف کرکے ایک ادرک کا ٹکڑا منہ میں چبائیں اور اس کے رس کو پورے منہ میں گردش دیں اس کے بعد پانی نہ پئیں صبح جب اٹھیں گے تو بو کانام ونشان بھی نہیں ہوگا۔
ان تمام عوامل میں سے کسی ایک پر بھی عمل کرکے منہ کی بدبو سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے اوربدبو جب ختم ہوجائے گی تو یہ یقیناََ آپ کے اعتماد میں بھی سو فیصد اضافے کا باعث بنے گی۔
Subscribe to:
Posts (Atom)
سنگترہ کا استعمال اور اس کے فوائد
دل Heart اور Stomach معدہ کو قوت بخشتا ہے خون اور صفرا کی تیزی کو ساکن کرتا ہے۔ پیاس بجھاتا ہے ۔ جگر کی سوزش کو دور کرتا ہے۔ وباء کی زہر ...





