Tuesday, January 30, 2018

چہرے کی چھائیوں کا مکمل خاتمہ

جو خصوصاً چہرے پر نمودار ہو کر اچھے بھلے حسن کو گہنا دیتی ہیں، چہرے یا جسم کے مختلف حصوں پر فریکلز نمودار ہونے کی سب سے اہم وجہ سورج کی تیز روشنی ہے۔ دراصل انسانی جسم میں میلانوسائٹس خلیے پورے جسم میں میلا نن پیدا کرتے ہیں میلانن جلد کی قدرتی رنگت کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے، لیکن جسم کے کسی بھی حصے میں میلانن کی مقدار زیاد ہ ہونے پر وہاں بھورے رنگ کے چھوٹے چھوٹے دھبے نمودار ہو نے لگتے ہیں اور سورج کی شعاعیں ان میں مزید اضافے کا سبب بنتی ہیں۔اس لئے باہر نکلنے سے پہلے چہر ہ کو چادر یا چھتری وغیرہ سے ڈھانپ لیں۔ اس کے علاوہ چھائیوں کے خاتمے کے لئے زبردست نسخہ درج ذیل ہے۔ چھائیوں سے نجات کے لئے ملتانی مٹی : ایک چائے کا چمچ عرق گلاب : ایک چائے کا چمچ دہی : ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس : ایک عدد لیموں کا رس شہد : ایک چائے کا چمچ ترکیب اور طریقہ استعمال دہی ، لیموں کا رس، شہد اورعرق گلاب کو کسی برتن میں ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب اس میں ملتانی مٹی شامل کریں اور چمچ کی مدد سے اچھی طرح تمام اشیاء کو یکجان کر لیں۔ اب اس پیسٹ کو چہرے پر پھیلا لیں ،خاص کر ان حصوں پر جہاں چھائیوں کا مسئلہ زیادہ ہوں۔اسے 20 منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر سادہ پانی سے چہرہ دھو لیں۔ ہفتے میں دو دفعہ استعمال کرنے سے ہی چہرے کی چھائیوں کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔ چہرے کے دانے زیادہ تر چکنی جلد پر نکلتے ہیں۔ چہرے کی صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہئے، قبض کا مسئلہ زیادہ دیر نہ رہنے دیں۔ دن میں زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں۔ کیل مہاسوں اور دانوں کو چھیڑنا نہں چاہئے، بیسن سے منہ دھویا کریں اور رات کو نیم کے صابن سے منہ دھو کر سویا کریں تا کہ اندر سے بھی میل کچیل نکل جائے۔ رات کو سونے سے پہل کیلے کے چھلکے کا اندر والا سفید گودا چھری کی مدد سے کھرچ کر چھائیوں پر اچھی طرح لگائیں اورسو جائیں اور صبح اٹھ کرچہرہ دھوئیں ۔ اس سے بھی چہرے کی چھائیاں ختم ہو جائیں گی۔

No comments:

Post a Comment

سنگترہ کا استعمال اور اس کے فوائد

دل Heart اور Stomach معدہ کو قوت بخشتا ہے خون اور صفرا کی تیزی کو ساکن کرتا ہے۔ پیاس بجھاتا ہے ۔ جگر کی سوزش کو دور کرتا ہے۔ وباء کی زہر ...